راولپنڈی ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہاہے کہ پاکستان کا مسئلہ اقتصادیات نہیں بلکہ تعلیم و تربیت ہے،معیاری تعلیم پاکستان کو دنیا سے مقابلے کے لیے تیار کرے گی، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں مسابقت کی فضاءقائم کر کے معیاری تعلیم کا فروغ ممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو راولپنڈی میں پشاور روڈ پر واقع ایک نجی …
پاکستان کا مسئلہ اقتصادیات نہیں بلکہ تعلیم و تربیت ہے، سردارمحمد یوسف
راولپنڈی ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہاہے کہ پاکستان کا مسئلہ اقتصادیات نہیں بلکہ تعلیم و تربیت ہے،معیاری تعلیم پاکستان کو دنیا سے مقابلے کے لیے تیار کرے گی، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں مسابقت کی فضاءقائم کر کے معیاری تعلیم کا فروغ ممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو راولپنڈی میں پشاور روڈ پر واقع ایک نجی تعلیمی ادارے کے سالانہ نتائج کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سردارمحمد یوسف نے کہا کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے، پاکستانی قیدیوں کے معاملے پر دفتر خارجہ اور اوورسیز وزارت سے مکمل رابطہ ہے۔









