پاکستان کا مستقبل تجارت پر منحصر ہے،سیالکوٹ ،گوجرانوالہ اور وزیر آباد کے لوگ بہترین ہنر مند ہیں، چوہدری فواد حسین کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں سے خطاب

سیالکوٹ ۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سیالکوٹ کے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر پاکستان کا ایک بہترین چیمبرہے ۔یہاں کے لوگ بہترین بزنس مین ہیں۔پاکستان کا مستقبل ان سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تجارت پر منحصر ہے۔سیالکوٹ ،گوجرانوالہ اور وزیر آباد کے لوگ بہترین ہنر مند …

سیالکوٹ ۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سیالکوٹ کے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر پاکستان کا ایک بہترین چیمبرہے ۔یہاں کے لوگ بہترین بزنس مین ہیں۔پاکستان کا مستقبل ان سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تجارت پر منحصر ہے۔سیالکوٹ ،گوجرانوالہ اور وزیر آباد کے لوگ بہترین ہنر مند ہیں اور دو تین نسلوں سے لگاتار یہی کام کرتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم روٹین سے ہٹ کر اپنے خسارے پورے نہیں کر سکتے ۔ہماری آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اکانومی نیچے جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاہمیں اپنی مینوفیکچرنگ کو ماڈزنائزکرنا ہوگا تاکہ ہم اپنی ایکسپورٹ بڑھا سکیں۔انہوں نے کہافروری میں کووڈسے پہلے ہمارے ہاں کچھ نہیں بن رہا تھا اور صورتحال یہ تھی کہ یہاں ہینڈ سئنیٹایزر تک شارٹ ہو گئے تھے ۔لیکن بعد میں ہم نے یہاں ما سک اور وینٹی لیٹرز تک تیار کرلیے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں پاکستان کا روشن مستقبل چھپا ہوا ہے ۔ہم سیالکوٹ کے تاجروں کے مسائل ترجیحی طور پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ صرف سیالکوٹ سے400ملین کی ایکسپورٹس صرف سرجیکل مصنوعات دے رہی ہیں جو بڑی آسانی سے 800 ملین تک جا سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا یہاں کی سپورٹس انڈسٹری کو ٹیکنالوجی فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہا بدقسمتی سے ہم اپنی مصنوعات کی برانڈنگ نہیں کر سکے ۔اس موقع وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار،صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق ،صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قیصر اقبال بریار،پی ٹی آئی رہنماوں سمیت بزنس کمیونٹی کے تعلق رکھنے والے افرادبھی موجود تھے۔