پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم اوربڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے ضمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے مطالبہ کی حمایت کا اعادہ

اقوام متحدہ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی منظم اوربڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے ضمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے مطالبہ کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقہ میں صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔ یہ بات پاکستان کی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی سے …

اقوام متحدہ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی منظم اوربڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے ضمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے مطالبہ کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقہ میں صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔ یہ بات پاکستان کی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کا سب سے معتبر ادارہ ہونے کے ناطے آفس فار ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو اپنے مینڈیٹ کے اطلاق اوراپنی رپورٹوں اورسفارشات بالخصوص کشمیر بارے رپورٹس پر موثر عمل درآمد کیلئے معاونت فراہم کرنی چاہئے۔ پاکستانی سفیر نے یہ بات اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر میچل بیچلیٹ کی سالانہ رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہی ہے۔ اس رپورٹ میں میچل بیچلیٹ نے اقوام متحدہ کے بعض رکن ممالک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ 5 اگست کے اقدامات کے بعد گزشتہ دوماہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام استبدادی لاک ڈاﺅن اورکرفیوسے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مقبوضہ علاقہ میں خوراک اور ادویات کی قلت پیداہوگئی ہے، ٹرانسپورٹ کی نایابی سے صورتحال مزید خراب ہوچکی ہے۔

مزید خبریں