پاکستان کا کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کو سلامتی کونسل کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم

پاکستان کا کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کو سلامتی کونسل کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم جماعت الاحرار پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے، دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کو سلامتی کونسل کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ …

پاکستان کا کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کو سلامتی کونسل کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم
جماعت الاحرار پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کو سلامتی کونسل کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کو سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی 1267 پابندی کمیٹی نے گذشتہ روز کالعدم تنظیم پرپابندی عائد کی تھی جبکہ کالعدم جماعت الاحرار کو پاکستان نے گذشتہ سال کالعدم قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعت الاحرار افغان صوبے ننگرہار سے پاکستان کیخلاف کارروائیاں کرتی ہے، یہ تنظیم پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔گذشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 پابندی کمیٹی نے کالعدم تنظیم پرپابندی عائد کرتے ہوئے تنظیم کے اثاثے منجمد، سفری اور اسلحہ کی فراہمی پر پابندیاں عائد کیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم تنظیم پردہشت گردی کے باعث پابندی کی درخواست کی تھی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply