پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی اور تینوں میچ شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ …

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی اور تینوں میچ شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ سکواڈ میں چھ غیر کیپڈ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ غیر کیپڈ کھلاڑیوں میں عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شامل حسین شامل ہیں۔ان میں سے عبدالصمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شامل حسین حال ہی میں ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف پاکستان شاہینز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین شامل ہیں۔شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 8 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو پریکٹس سیشن ہوگا۔

پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا اور آخری ون ڈے 15 مارچ کو شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔