پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی اور تینوں میچ شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ اسکواڈ میں …

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی اور تینوں میچ شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ اسکواڈ میں چھ غیر کیپڈ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شامل حسین شامل ہیں۔ان میں سے عبدالصمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شامل حسین حال ہی میں ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف پاکستان شاہینز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رئوف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین شامل ہیں۔شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 8 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو پریکٹس سیشن ہوگا۔ پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا و آخری ون ڈے 15 مارچ کو شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔