لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے جنوبی افریقا، سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے قومی سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے،جس کے مطابق ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لئے 15 رکنی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی …
پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئندہ وائٹ بال سیریز کے لئے قومی سکواڈز کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے جنوبی افریقا، سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے قومی سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے،جس کے مطابق ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لئے 15 رکنی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، جبکہ ون ڈے سیریز فیصل آباد میں4 سے8 نومبر تک جاری رہے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں منعقد ہوگی جبکہ سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز17 سے29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
پی سی بی کے مطابق عثمان طارق پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ عبدالصمد، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اسی طرح فیصل اکرم، حارث رئوف اور حسیب اللہ کو ون ڈے سکواڈ میں دوبارہ موقع دیا گیا ہے۔ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سکواڈ کے کپتان ہوں گے۔
ٹی ٹونٹی سکواڈ میں سلمان علی آغا کپتان،عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان وکٹ کیپر،صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان وکٹ کیپر،عثمان طارق شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، حارث رئوف، سفیان مقیم شامل ہیں اس طرح ون ڈے سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کپتان،ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رئوف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان وکٹ کیپر،محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا شامل ہیں۔








