پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک میں جاری قائد اعظم ٹرافی کا پہلا راﺅنڈ مکمل

لاہور۔29ستمبر (اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک میں جاری قائد اعظم ٹرافی 2017-18ء کا پہلا راونڈ مکمل ہو گیا۔ ملک کے مختلف سنٹرز میں جاری میچز کے چوتھے روز واپڈا، سوئی سدرن گیس کمپنی، نیشنل بنک، ایچ بی ایل اور لاہور وائٹس کی ٹیموں نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیدی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور بلیوز نے گذشتہ روز …

لاہور۔29ستمبر (اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک میں جاری قائد اعظم ٹرافی 2017-18ء کا پہلا راونڈ مکمل ہو گیا۔ ملک کے مختلف سنٹرز میں جاری میچز کے چوتھے روز واپڈا، سوئی سدرن گیس کمپنی، نیشنل بنک، ایچ بی ایل اور لاہور وائٹس کی ٹیموں نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیدی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور بلیوز نے گذشتہ روز 70 رنز دو کھلاڑی آوٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔ خالد عثمان اور ذوالفقار بابر کی عمدہ باولنگ کے باعث پوری ٹیم 240 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ فرحان خان 51 اور سلمان علی آغا 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ واپڈا کی جانب سے باولنگ میں ذوالفقار بابر اور خالد عثمان نے چار چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ڈائمنڈ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے اسلام آباد ریجن کو 360 رنز سے مات دی۔ اس میچ میں 361 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے اسلام آباد ریجن نے اپنی دوسری اننگز 66 رنز پانچ کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی پوری ٹیم 97 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply