پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل اپنا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا۔ ترجمان

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل اپنا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کی پریکٹس رنگیری دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تھی، تاہم خراب موسم اور مسلسل بارش کے باعث سیشن ممکن نہ ہو سکا۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بارش کی وجہ سے گراونڈ گیلا ہونے کے سبب کھلاڑیوں کی حفاظت کو …

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل اپنا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کی پریکٹس رنگیری دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تھی، تاہم خراب موسم اور مسلسل بارش کے باعث سیشن ممکن نہ ہو سکا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بارش کی وجہ سے گراونڈ گیلا ہونے کے سبب کھلاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریننگ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی کھلاڑی ہوٹل میں ہی قیام پذیر رہے اور ہلکی فٹنس سرگرمیوں تک محدود رہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل سات جنوری کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں سیریز کے آغاز کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں، تاہم موسم میچ پر بھی اثر انداز ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔شائقین کرکٹ کی نظریں کل کے میچ پر مرکوز ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔