پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے

Azam Khan

راولپنڈی۔18اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل فٹنس مسائل کا شکار ہو گئےہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں، انہیں تکلیف بدھ کو ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی تھی۔

پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کر رہی ہے جبکہ کرکٹر کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج آنے کے بعد کیا جائے گا۔