پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے بال پِکر کے فرائض انجام دئیے

کراچی۔ 04 مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ میں پاکستان سپرلیگ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے بال پِکر کے فرائض انجام دئیے۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے گئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے انیسویں میچ میں یہ خواتین بال پِکر کے فرائض انجام دیتی ہوئی نظر آئیں۔ بال پکرز کے کوچ عبدالمنان کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے میچز …

کراچی۔ 04 مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ میں پاکستان سپرلیگ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے بال پِکر کے فرائض انجام دئیے۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے گئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے انیسویں میچ میں یہ خواتین بال پِکر کے فرائض انجام دیتی ہوئی نظر آئیں۔

بال پکرز کے کوچ عبدالمنان کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران 20 بال پکرز سمیت 4خواتین بھی پہلی مرتبہ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بال پکرز کے طور پر اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چار خواتین کھلاڑی کراچی کی ہل پارک کرکٹ اکیڈمی کی پلیئرز ہیں جن میں مریم غلام، جیشا خان، کاوش ابرار اور عیشا نور شامل ہیں۔

مزید خبریں