اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی): فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سمگلنگ کے خلاف اقدامات تیز کردئیے ہیں۔ایف بی آر کے ترجمان نے جمعہ کوبتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیواورذیلی اداروں نے وزیراعظم عمران خان کے اشیا اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف وڑن پرعمل کرتے ہوئے سمگلنگ کی بیخ کنی کیلئے کوششوں میں تیزی لائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کوششوں کے ضمن میں پاکستان کسٹمزپریونٹیونے کراچی …
پاکستان کسٹمزپریونٹیو نیکراچی کے قریب صنعتی علاقہ میں گودام سے 30 ہزارکلوگرام سمگل شدہ چھالیہ برآمد کر لیا، ترجمان ایف بی آر

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی): فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سمگلنگ کے خلاف اقدامات تیز کردئیے ہیں۔ایف بی آر کے ترجمان نے جمعہ کوبتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیواورذیلی اداروں نے وزیراعظم عمران خان کے اشیا اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف وڑن پرعمل کرتے ہوئے سمگلنگ کی بیخ کنی کیلئے کوششوں میں تیزی لائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کوششوں کے ضمن میں پاکستان کسٹمزپریونٹیونے کراچی کے قریب صنعتی علاقہ میں ایک گودام پرچھاپہ مارااوروہاں سے 30 ہزارکلوگرام سمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلیا جس کی مالیت تین کروڑرروپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کسٹمزکوئٹہ نے نوشکی کے قریب سمگلنگ کی ایک کوشش کوناکام بناتے ہوئے 8.8 کلوگرام آئی سی ای کرسٹل میت اور5.040 کلوگرام براون شوگر(لو کوالٹی ہیروئن) برآمد کرلی جس کی مالیت 5 کروڑ روپے ہے۔








