ممبر پاکستان کسٹمز (آپریشنز) سید شکیل شاہ نے پیر کے روز پاکستان کسٹمز کے علاقائی دفتر پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا
پاکستان کسٹمز کے ممبر کا پشاور میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، کسٹمز کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

مزید خبریں
پشاور۔ 21 ستمبر (اے پی پی):ممبر پاکستان کسٹمز (آپریشنز) سید شکیل شاہ نے پیر کے روز پاکستان کسٹمز کے علاقائی دفتر پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔پاکستان کسٹمز ہاؤس پشاور آمد پر چیف کلکٹر کسٹمز پشاور جمیل ناصر، کلکٹر کسٹمز عائشہ بشیر وانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔پاکستان کسٹمز پشاور کے چاق و چوبند دستے نے ممبر کسٹمز آپریشنز کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ممبر کسٹمز آپریشنز کو خیبرپختونخوا میں محکمہ کسٹمز کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بعد ازاں، انہوں نے متعدد کھیلوں کی سہولیات کا افتتاح کیا جن میں پیڈل کورٹ، جمنازیم بمعہ متعلقہ سہولیات اور بیڈمنٹن کورٹ شامل ہیں انہوں نے سینٹرل کنٹرول روم اور کانسٹیبل بیرکس کا بھی معائنہ کیا۔ سینٹرل کنٹرول روم کے قیام سے خیبرپختونخوا بھر میں محکمہ کسٹمز کی سرگرمیوں کی نگرانی میں سہولت ملے گی۔بعد ازاں، سید شکیل شاہ نے حیات آباد میں واقع کسٹمز انفورسمنٹ اسکول کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کسٹمز ہاؤس پشاور میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور محکمہ کسٹمز کے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔








