پاکستان کشمیریوں کا پشت بان اور محافظ ہے ، پاکستان کے نظریے کے تحفظ اور فروغ کے لیے آزاد کشمیر میں منظم اور پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی، مقررین کا سیمینار سے خطاب

پاکستان کشمیریوں کا پشت بان اور محافظ ہے ، پاکستان کے نظریے کے تحفظ اور فروغ کے لیے آزاد کشمیر میں منظم اور پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے سینٹر فار ڈویلپمنٹ اینڈ سٹریٹیجی (سی ڈی ایس) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):پاکستان کشمیریوں کا پشت بان اور محافظ ہے ، پاکستان کے نظریے کے تحفظ اور فروغ کے لیے آزاد کشمیر میں منظم اور پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے سینٹر فار ڈویلپمنٹ اینڈ سٹریٹیجی (سی ڈی ایس) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سیمینار میں حلقہ نمبر 3 پونچھ سے تعلق رکھنے والے معززین، نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق سیمینار میں 19 جولائی 1947ء کی قرارداد کی تاریخی اہمیت اور تحریک کشمیر کے تناظر میں اس کی موجودہ حیثیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیمینار سے ڈائریکٹر جنرل سی ڈی ایس ڈاکٹر عرفان اشرف، مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما سردار نذیر، بابر خجک، سینئر حریت رہنما شمیم شال، ڈاکٹر عابد عباسی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا

۔مقررین نے کہا کہ 19 جولائی 1947ء کو منظور کی جانے والی قرارداد نے کشمیری عوام کے سیاسی مستقبل کی سمت متعین کی اور ریاست کے مستقبل کے حوالے سے کشمیری عوام کی اجتماعی رائے کی نمائندگی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت سے کشمیری عوام کا حامی اور معاون رہا ہے۔ڈاکٹر عرفان اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا پشت بان اور محافظ ہے اور 19 جولائی 1947ء کو منظور ہونے والی قرارداد ریاست کے مستقبل کے بارے میں پوری قوم کی ترجمان ہے ۔

مقررین نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد پیش کرنے والے رہنمائوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں کشمیری قوم کے ہیرو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بزرگوں اور قومی رہنمائوں کے نظریے کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مقررین کہا کہ آزاد کشمیر میں نظریاتی انتشار تحریک کشمیر کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نظریے کے تحفظ اور فروغ کے لیے آزاد کشمیر میں منظم اور پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔سیمینار کے اختتام پر مقررین نے 1947ء کی قرارداد کی تاریخی وراثت کے تحفظ اور پاکستان سے الحاق کے موقف کے حق میں عوامی حمایت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں