اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو یوم الحاق پاکستان کے تاریخی دن کی مناسبت سے اپنے ٹویٹ پیغام میں کیا۔ یہ دن کشمیریوں کی طرف سے پاکستان سے الحاق کی قرارداد کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ وزیر …
پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے ، وزیر اعظم عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو یوم الحاق پاکستان کے تاریخی دن کی مناسبت سے اپنے ٹویٹ پیغام میں کیا۔ یہ دن کشمیریوں کی طرف سے پاکستان سے الحاق کی قرارداد کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت تسلیم شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عوام مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی فاشسٹ اور ہندوبالادستی پر یقین رکھنے والی حکومت کے غیر قانونی اقدامات اور بہیمانہ مظالم کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ہم حق اور انصاف کی اس جدوجہد میں انکے ساتھ ہیں اور انہیں انصاف مل کر رہے گا۔








