اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ اسے بھی جنوبی ایشیائی خطے میں انتہا پسندی اور دہشت گردی سے لاحق خطرے پر گہری تشویش ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے منگل کو "برکس"راہنماﺅں کے سربراہ اجلاس کے اعلامیہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ خطے بشمول افغانستان میں موجود تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسے دہشت گرد گروپ اور اس سے …
پاکستان کوبھی جنوبی ایشیائی خطے میں انتہا پسندی اور دہشت گردی سے لاحق خطرے پر گہری تشویش ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ اسے بھی جنوبی ایشیائی خطے میں انتہا پسندی اور دہشت گردی سے لاحق خطرے پر گہری تشویش ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے منگل کو "برکس”راہنماﺅں کے سربراہ اجلاس کے اعلامیہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ خطے بشمول افغانستان میں موجود تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسے دہشت گرد گروپ اور اس سے منسلک جماعت الاحرار(جے یو اے)جیسی تنظیمیں پاکستان کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی ذمہ دار رہی ہیں‘ہمیں داعش ‘مشرقی ترکمستان اسلامک تحریک(ای ٹی آئی ایم) اور اسلامک موومنٹ آف ازبکستان (آئی ایم یو)جیسے گروپوں کی افغانستان میں حکومتی عملداری سے عاری مقامات میں موجودگی پر گہری تشویش ہے کیونکہ وہ خطے میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں ۔








