پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے چین کے تعاون کا شکر گزار ہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ 29مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر طفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے چین کے تعاون کا شکر گزار ہے ۔ چین سے لوٹنے والے پاکستانیوں میں سے ایک بھی کورونا وائرس سے متاثر نہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین سے آئے ہوئے طبی عملہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں ںے کہا …

اسلام آباد ۔ 29مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر طفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے چین کے تعاون کا شکر گزار ہے ۔ چین سے لوٹنے والے پاکستانیوں میں سے ایک بھی کورونا وائرس سے متاثر نہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین سے آئے ہوئے طبی عملہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں ںے کہا کہ موجودہ صورتحال میں چینی ڈاکٹروں کی پاکستان آمد حوصلہ افزا ہے۔ چین کے طبی عملے کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ چین نے بروقت تدابیر سے کورونا وائرس پر قابو پایا ہے۔ چین سے پاکستانی طلباء کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ملک سے جانے والوں کی موثر اسکریننگ کی ہے۔ پاکستان وائرس کی روک تھام کیلئے چین کے تعاون کا شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تساہل سے کام لیا جاتا تو وائرس بہت زیادہ پھیلتا ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی حکمت عملی کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا۔ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی کے چین کے تعاون پر شکرگزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف اس سے ممکن ہو سکا کیونکہ پاکستان اور چین کے مکمل تعاون کے باعث اس بیماری کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چین سے آنے والا کوئی بھی مسافر کورونا وائرس سے متاثر نہیں تھا۔ ووہان سے طلبہ کو پاکستان واپس نہ لانے کا فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن چین نے پاکستانی طلبہ کی حفاظت اور طبی سہولیات کی فراہمی میں بھرپور تعاون کیا جس پر ہم چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ ظفر مرزا نے کہا کہ چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔