اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کے میڈیکل آلات کی تیاری میں نہ صرف خود کفیل ہو گیا ہے بلکہ طبی آلات دوسرے ممالک کو بھی برآمد کئے جا رہے ہیں جو کہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، پاکستان جلد ہی وینٹی لیٹرز بھی برآمد کرنے کی پوزیشن میں آ جائے گا۔ منگل کو نجی ٹی …
پاکستان کورونا وائرس کے میڈیکل آلات کی تیاری میں خود کفیل ہو گیا ہے ،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کے میڈیکل آلات کی تیاری میں نہ صرف خود کفیل ہو گیا ہے بلکہ طبی آلات دوسرے ممالک کو بھی برآمد کئے جا رہے ہیں جو کہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، پاکستان جلد ہی وینٹی لیٹرز بھی برآمد کرنے کی پوزیشن میں آ جائے گا۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا تو اس وقت ہم سارے میڈیکل آلات درآمد کر رہے تھے تاہم انتہائی قلیل وقت میں پاکستان میں مقامی سطح پر ماسک، حفاظتی شیلڈز سمیت سینی ٹائزرز تیار کئے گئے، پاکستان اب ماسک، سینی ٹائزرز اور شیلڈز بیلجیئم اور جرمنی سمیت دیگر ممالک کو برآمد کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بھی تیار ہونا شروع ہو گئے ہیں اور ملک کے مختلف ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پہنچا دیئے گئے ہیں، پاکستان ماہانہ 300 سے 400 وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جلد ہی پاکستان وینٹی لیٹرز بھی برآمد کرنے کی پوزیشن میں آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض وجوہات کی بناءپر ٹیسٹنگ کٹس کی کمرشل پروڈکشن شروع نہیں ہو سکی تھی تاہم اب اس کو دوبارہ دیکھ رہے ہیں اور جلد ہی ٹیسٹنگ کٹس کی کمرشل پروڈکشن شروع کر دی جائے گی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزارت صحت کورونا ویکسین آرڈر کرنے کے معاملے کو دیکھ رہی ہے، امیر ممالک نے پہلے ہی ملین ڈالرز دے کر ویکسین بک کرا لی ہے اسلئے پاکستان میں ویکسین آنے میں وقت لگے گا اسلئے عوام کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد جاری رکھیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کھلے دل کے ساتھ گلگت بلتستان انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے، اسی طرح اپوزیشن جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی نتائج کو قبول کریں اور آگے بڑھیں۔







