اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی انجینئرنگ الائنس(آئی ای اے)کے تحت انجینئرنگ معیارات کیلئے اعلی ترین بین الاقوامی فورم واشنگٹن اکارڈ(ڈبلیو اے)کی مستقل رکنیت دیدی گئی ۔پاکستان کیلئے اعزاز اور تاریخی کامیابی ہے،ہماری انجیئرنگ ڈگریوں کو دنیا کے اعلی ترقی یافتہ رکن ممالک کی ڈگریوں کے برابر تسلیم کر لیا گیا ہے۔ …
پاکستان کو انجینئرنگ معیارات کیلئے اعلی ترین بین الاقوامی فورم واشنگٹن اکارڈکی مستقل رکنیت دیدی گئی،وفاقی وزیررانا تنویر حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی انجینئرنگ الائنس(آئی ای اے)کے تحت انجینئرنگ معیارات کیلئے اعلی ترین بین الاقوامی فورم واشنگٹن اکارڈ(ڈبلیو اے)کی مستقل رکنیت دیدی گئی ۔پاکستان کیلئے اعزاز اور تاریخی کامیابی ہے،ہماری انجیئرنگ ڈگریوں کو دنیا کے اعلی ترقی یافتہ رکن ممالک کی ڈگریوں کے برابر تسلیم کر لیا گیا ہے۔ مستقل رکنیت کا حصول بیرون مملک حصول تعلیم اور روزگار کے مزید مواقع فراہم کریگا۔نیشنل سکول آف سائنس کیلئے لاہور میں اراضی حاصل کی گئی ہے ہے،حکومت ملک بھر سے 300بچوں کی ایم فل تک تمام تعلیمی ضروریات پورا کریگی۔پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے حاکم نے ملک بھر میں جعلی منرل واٹر تیار کرنے والے 130پلانٹس کو سیل کر دیا ہے۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور زیلی اداروں میں میرٹ پر بھرتیاں کی گئیں۔جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ کے دوران اظہار خیال اور سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ واشنگٹن اکارڈ میں پاکستان کی مستقل رکنیت ایک بڑی کامیابی ہے اور قوم بالخصوص انجینئرنگ شعبے سے وابستہ افراد ڈبلیو اے معیار کے تحت پاکستان انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ یونیورسٹیوں کیلئے باعث فخر ہے۔انجینئرنگ گریجویٹس ترقی یافتہ ممالک میں پروفیشنل رجسٹریشن اور روزگار کیلئے اہل ہونگے۔








