پاکستان کو بین الاقوامی قرضوں میں ریلیف کی کارروائیوں میں بڑا تعاون ملاہے،سفیر اسد خان

واشنگٹن ۔ 11 جون (اے پی پی) امریکہ میں کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا وائرس سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو قرضوں سے نجات فراہم کرنے کے بین الاقوامی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات جو معاونت ملی ہے ، اس سے پاکستان کی حکومت کو "انتہائی مشکل" معاشی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملی ہے ۔امریکا میں پاکستان کے سفیر نے امریکی …

واشنگٹن ۔ 11 جون (اے پی پی) امریکہ میں کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا وائرس سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو قرضوں سے نجات فراہم کرنے کے بین الاقوامی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات جو معاونت ملی ہے ، اس سے پاکستان کی حکومت کو "انتہائی مشکل” معاشی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملی ہے ۔امریکا میں پاکستان کے سفیر نے امریکی اسٹاک ایکسچینج ناسڈیک کی ٹیلی ویژن سروس کو بتایاکہ میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ کہ ہمیں اچھا تعاون ملاہے ۔ "اسی کے ساتھ ہی انہوں نے نشاندہی کی کہ وبائی امراض سے پیدا ہونے والا بحران پاکستان کے لئے بدترین وقت پر نہیں آسکتا تھا کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے گذشتہ ایک سال کے دوران جو "انتہائی سخت معاشی اصلاحات” شروع کیں ہیںان کے نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے تھے ۔ سفیراسد خان نے کہا کہ ہم نے ان اقدامات کے ثمرات کو بہتر ترقی کی شرح کے لحاظ سے دیکھنا شروع کیا ہے ، بہتر برآمدات کے لحاظ سے ، زیادہ صنعتی سرگرمی کے لحاظ سے دیکھنا شروع کیا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ، آپ کو معلوم ہے کہ اس نے بدقسمتی سے ہمارے کام کو سست کردیا ۔ چنانچہ ان درپیش چیلنجوں کے باوجودہماری حکومت نقد ادائیگی کی صورت میں اب بھی محرک پیکیج کے ساتھ کام کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ہم نادار ار کمزور ر آبادی کو براہ راست ان کے ہاتھوں میں نقد رقم ور سبسڈی والے راشن وغیرہ دے کر ان کی دیکھ بھال کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ عالمی قرضوں کے اقدام سے متعلق اقدامات کی تفصیل دیتے ہوئے سفیر خان نے کہا کہ جب ملک میں نقدکم رقم پڑ گئی تھی تو پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ریپڈ فنانس سہولت سے تقریبا 1.4 بلین ڈالر کا فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جی۔20 (بڑے صنعتی ممالک) سے التوا کے منصوبے کے لئے بھی درخواست کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس اقدام کے ذریعے مزید 1.8 ارب ڈالر کی سہولت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کو اس غیر معمولی اور انتہائی مشکل صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملی ہے۔”ایک سوال کے جواب میں ، پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کو انتہائی مطلوبہ استعداد سازی میں معاونت فراہم کرنے میں فراخدلی کا مظاہرہ کر رہا ہے کیونکہ ہم نے اب تک 21 ملین ڈالر کے قریب رقم حاصل کی ہے جو میں سمجھتا ہوں کہ شاید سب سے زیادہ رقم جو امریکہ نے اپنے کسی بھی شراکت دار ملک کو دی ہے۔اس کے علاوہ ، انہوں نے کہاکہ پاکستانی نڑاد شمالی امریکہ (اے پی پی این اے) کے ساتھ ساتھ پاکستانی نژاد امریکیوں کی انجمنوں نے بھی اہم شراکت میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں آزادنہ مایہ کاری ماحول کا دور دورہ ہے جس کی وجہ سے اب پاکستان سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش ملک بن گیاہے ۔