پاکستان کپ 2023/24 کا فائنل (کل) کھیلا جائے گا

راولپنڈی۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان کپ 24۔2023 کا فائنل کل(اتوار کو) کراچی وائٹس اور پشاور ریجن کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور ریجن نے فاٹا کے خلاف 44 رنز سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے ملتان ریجن کو 43 رنز سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ …

راولپنڈی۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان کپ 24۔2023 کا فائنل کل(اتوار کو) کراچی وائٹس اور پشاور ریجن کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور ریجن نے فاٹا کے خلاف 44 رنز سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے ملتان ریجن کو 43 رنز سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

کراچی وائٹس سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ پشاور ریجن کو صاحبزادہ فرحان لیڈ کریں گے ۔فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے ۔

مزید خبریں