واشنگٹن ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر مالیت کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے، 19 دسمبر کو آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے پہلے ابتدائی جائزہ پر غور ہو گا۔ یہ بات آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے واشنگٹن میں پریس …
پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر مالیت کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے، آئی ایم ایف

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر مالیت کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے، 19 دسمبر کو آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے پہلے ابتدائی جائزہ پر غور ہو گا۔ یہ بات آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات میں معاونت فراہم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مشن نے نومبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس نے اصلاحات و اقدامات کے حوالہ سے ابتدائی جائزہ مرتب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی جائزہ کے مطابق پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ٹریک پر ہے اور پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول کی سطح پر انصاف ہوا ہے۔ جیری رائس نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن کے سٹاف سے ہم نے ابتدائی جائزہ حاصل کیا ہے اور 19 دسمبر کو آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ کے اجلاس میں اسے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی جائزہ سے جو اشارے ملے ہیں ان کے مطابق پروگرام کے ضمن میں پاکستان نے مطلوبہ اقدامات اور کارکردگی کے تمام تقاضے پورے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے مالیاتی یقین دہانیوں پر قائم ہیں۔







