اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے آرمینین فورسز کی جانب سے آذربائیجان میں بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے جس میں دو سالہ بچی سمیت متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے آرمینین مسلح افواج کی جانب سے آذربائیجان میں بیگانہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں ہم …
پاکستان کی آرمینین فورسز کی جانب سے آذربائیجان میں بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے آرمینین فورسز کی جانب سے آذربائیجان میں بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے جس میں دو سالہ بچی سمیت متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے آرمینین مسلح افواج کی جانب سے آذربائیجان میں بیگانہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں ہم آذربائیجان کے عوام کے احساسات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کیونکہ آذاد جموں و کشمیر میں بھی ایسی ہی صورتحال کاروزانہ سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں بھارتی فورسز جان بوجھ کر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔بھارتی فورسز کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک بچوں سمیت درجنوں بیگناہ شہری شہید اور زخمی ہو ئے ہیں۔








