اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کیخلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کی بے دریغ خلاف ورزیوں اور انکے خلاف وحشیانہ طاقت کے استعمال کو روکیں۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں پاکستان نے حال ہی میں غزہ میں …
پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کیخلاف طاقت کے استعمال کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کیخلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کی بے دریغ خلاف ورزیوں اور انکے خلاف وحشیانہ طاقت کے استعمال کو روکیں۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں پاکستان نے حال ہی میں غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کیخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ 1967سے قبل کے سرحدوں پر مشتمل دارالحکومت القدس شریف کیساتھ بین الاقوامی متفقہ فیصلے کی بنیاد پر قابل عمل،آذاد اور مستحکم فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔








