اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا میں 18 فیصد منافع کے ساتھ سب سے منافع بخش اسٹاک مارکیٹ بن رہی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپنیوں نے 2020ءمیں 272 ارب روپے اپنے شیئر ہولڈرز کو دیئے اور 2021ءمیں یہ منافع 498 ارب روپے ہے۔ وفاقی …
پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ 18 فیصد منافع کے ساتھ دنیا کی منافع بخش اسٹاک مارکیٹ بن رہی ہے، چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا میں 18 فیصد منافع کے ساتھ سب سے منافع بخش اسٹاک مارکیٹ بن رہی ہے۔
بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپنیوں نے 2020ءمیں 272 ارب روپے اپنے شیئر ہولڈرز کو دیئے اور 2021ءمیں یہ منافع 498 ارب روپے ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں ایک فہرست بھی شیئر کی جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مختلف کمپنیوں کے منافع کی تفصیلات شامل ہیں۔








