پاکستان کی انفراسٹرکچر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،حکام پلاننگ کمیشن

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کی انفراسٹرکچر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق شاہراہوں اور توانائی کی ضروریات کیلئے نجی شعبہ کو شریک کیا گیا، پاکستان میں توانائی شعبے میں نجی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ پاکستان میں جدید انفراسٹرکچر …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کی انفراسٹرکچر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق شاہراہوں اور توانائی کی ضروریات کیلئے نجی شعبہ کو شریک کیا گیا، پاکستان میں توانائی شعبے میں نجی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ پاکستان میں جدید انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، سرکاری شعبے میں استعداد کار کا فقدان ہے۔ ہاؤسنگ اور پانی جیسے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے صوبوں کے پاس زیادہ صلاحیت ہے۔