پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 12 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں …

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 12 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 22 پیسے رہی ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 30 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں