پاکستان کی ایس سی او کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے کے 46 ویں اجلاس کی کامیاب میزبانی

پاکستان کی ایس سی او کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے کے 46 ویں اجلاس کی کامیاب میزبانی

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے (ریٹس) کی کونسل کے 46ویں اجلاس کی اسلام آباد میں کامیابی سے میزبانی کی جس میں اس کی آئندہ صدارت روسی فیڈریشن کے سپرد کر دی گئی ۔

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ پاکستان کے اس عزم اور کردار کی عکاس ہے کہ وہ ایس سی او-ریٹس کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف اجتماعی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان نے روسی فیڈریشن کو ’’ریٹس‘‘ کی آئندہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

مزید خبریں