پاکستان کی بحری حدود کے دفاع میں پاکستان نیوی کا کلیدی کردار ہے،صدر ڈاکٹر عارف علوی کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان کی بحری حدود کے دفاع میں پاکستان نیوی کا کلیدی کردار ہے،پاکستان نیوی گوادر پورٹ اور سی پیک کو سیکورٹی فراہم کر کے ملکی معاشی مفاد کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کے دوران کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے نیول چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان کی بحری حدود کے دفاع میں پاکستان نیوی کا کلیدی کردار ہے، پاکستان نیوی گوادر پورٹ اور سی پیک کو سیکورٹی فراہم کر کے ملکی معاشی مفاد کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان نیوی ایڈمرل امجد خان نیازی کی قیادت میں ملک کو درپیش سمندری چیلنجز پر کامیابی سے قابو پائے گی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف آف نیول سٹاف کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔