پاکستان کی بھارتی قابض افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے ساتھ کوٹلی اور نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت بھارت 2003ءکے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے‘ دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی قابض افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے ساتھ کوٹلی اور نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 2کمسن بچے شہید ہو گئے۔ شہداءمیں 8سالہ سعد، ساکن کائنات ڈھیری گاﺅں اور 14سالہ ہمایوں ساکن بالاکوٹ شامل ہیں۔ واقعہ میں 3بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان نے بھارت پر زور دیا …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی قابض افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے ساتھ کوٹلی اور نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 2کمسن بچے شہید ہو گئے۔ شہداءمیں 8سالہ سعد، ساکن کائنات ڈھیری گاﺅں اور 14سالہ ہمایوں ساکن بالاکوٹ شامل ہیں۔ واقعہ میں 3بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ 2003ءکے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایکٹنگ ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاءوسارک نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور انہیں بتایا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں سے باز رہنے کے بار ہاں مطالبات کے باوجود بھارت سیزفائر لائن کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

Leave a Reply