پاکستان کی بینکاری کی صنعت میں 928 ارب روپے کے اثاثہ جات کے ساتھ میزان بینک 6 فیصد کا حصہ دار

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستان کی بینکاری کی صنعت میں 928 ارب روپے کے اثاثہ جات کے ساتھ میزان بینک 6 فیصد کا حصہ دار ہے۔ میزان بینک لمیٹڈ (ایم بی ایل) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میزان بینک پاکستان میں بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے والا چھٹا بڑا بینک ہے جو ملک کے 231 شہروں اور قصبوں میں 774 برانچز …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستان کی بینکاری کی صنعت میں 928 ارب روپے کے اثاثہ جات کے ساتھ میزان بینک 6 فیصد کا حصہ دار ہے۔ میزان بینک لمیٹڈ (ایم بی ایل) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میزان بینک پاکستان میں بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے والا چھٹا بڑا بینک ہے جو ملک کے 231 شہروں اور قصبوں میں 774 برانچز کا حامل ہے۔ میزان بینک لمیٹڈ اپنے صارفین کو انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپ سمیت دیگر کئی متبادل ذرائع سے بینکاری کی عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہا ہے، اس لئے میزان بینک کا شمار پاکستان میں سود سے پاک اسلامی بینکاری کی سہولت فراہم کرنے والے بڑے بینکوں میں ہوتا ہے۔