پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خارجہ پالیسی کو دوام ملا ہے،سفارتکاری اور عالمی تعلقات پہلی مرتبہ مربوط سطح پر قائم ہو رہے ہیں، موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خارجہ پالیسی کو دوام ملا ہے،سفارتکاری اور عالمی تعلقات پہلی مرتبہ مربوط سطح پر قائم ہو رہے ہیں، موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ ترکی کیساتھ …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خارجہ پالیسی کو دوام ملا ہے،سفارتکاری اور عالمی تعلقات پہلی مرتبہ مربوط سطح پر قائم ہو رہے ہیں، موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ ترکی کیساتھ 5 ارب ڈالر کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط خوش آئند ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔عمران خان نے سٹیٹس کو کو شکست دی ہے۔ عمران خان پاکستان کا وہ لیڈر ہے جنہیں عالمی سطح پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔سپیکر نے کہا کہ ہمارا سرمایہ عوام ہیں اور کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ،ہم جو اقدامات اٹھا رہے وہ عوام کا ہم پر حق ہے عوام پر احسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کو دکھاؤں گا کہ کام کسے کہتے ہیں اور کیسے کیا جاتاہے،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، جب ہمیں اقتدار ملا تو خزانے میں محض 20 دن کا خرچہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیمیں تسلیم کر رہی ہیں کہ پاکستان معاشی طور پر استحکام کی جانب گامزن ہے،مہنگائی کی ذمہ دار ڈیڑھ سال کی حکومت نہیں بلکہ ماضی کے حکمران ہیں۔ انشاء اللہ ہم بحرانوں سے بہت جلد نکلنے والے ہیں۔