اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کی جانب سے خلیجی ممالک کو افرادی قوت کی برآمد میں 207 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت اوورسیز نے 2019 ء کے پہلے دس ماہ کے دوران 258215 سے زائد پاکستانیوں کی سعودی عرب میں تلاش روزگار میں مدد کی جبکہ یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے میں84091 تھی۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مرتب …
پاکستان کی جانب سے خلیجی ممالک کو افرادی قوت کی برآمد میں 207 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کی جانب سے خلیجی ممالک کو افرادی قوت کی برآمد میں 207 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت اوورسیز نے 2019 ء کے پہلے دس ماہ کے دوران 258215 سے زائد پاکستانیوں کی سعودی عرب میں تلاش روزگار میں مدد کی جبکہ یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے میں84091 تھی۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق رواں سال کے پہلے دس ماہ میں سعودیہ عرب کو افرادی قوت کی برآمد میں ریکارڈ 207 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت اوورسیز نے 2019 کے پہلے دس ماہ کے دوران 258215 سے زائد پاکستانیوں کی سعودی عرب میں تلاش روزگار میں مدد کی جبکہ یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی مدت میں 84091 تھی۔ اس سال عمان میں نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 23998 تھی جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 5.8 فیصد زیادہ ہے۔








