پاکستان کی خواتین ٹیم نے فیڈ کپ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) پاکستان کی خواتین ٹیم نے ٹینس فیڈ کپ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔ ہفتہ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ترکمانستان کے ساتھ پانچویں اورچھٹی پوزیشن کےلئے کھیلے گئے میچوں میں ترکمانستان نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی ۔میچ کے پہلے سیٹ میں سارہ منصور نے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو برتری دلائی لیکن سارہ …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) پاکستان کی خواتین ٹیم نے ٹینس فیڈ کپ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔ ہفتہ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ترکمانستان کے ساتھ پانچویں اورچھٹی پوزیشن کےلئے کھیلے گئے میچوں میں ترکمانستان نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی ۔میچ کے پہلے سیٹ میں سارہ منصور نے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو برتری دلائی لیکن سارہ محبوب کو دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم ڈبل مقابلے میں ترکمانستان نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں جبکہ پاکستان نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

Leave a Reply