پاکستان کی سال 2017ءمیں کھیلوں کے حوالے سے کارکردگی ملی جلی رہی

لاہور۔31 دسمبر(اے پی پی ) سال 2017 ءمیں کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کی پرفارمنس ملی جلی رہی تاہم نئے سال میں کھیلوں میں بہتری کی توقعات کی جارہی ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو فائنل میں ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیت کر پوری قوم کو خوشی سے سر شار کیا، پاکستان نے مصباح الحق کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتی، اس …

لاہور۔31 دسمبر(اے پی پی ) سال 2017 ءمیں کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کی پرفارمنس ملی جلی رہی تاہم نئے سال میں کھیلوں میں بہتری کی توقعات کی جارہی ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو فائنل میں ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیت کر پوری قوم کو خوشی سے سر شار کیا، پاکستان نے مصباح الحق کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتی، اس جیت کے ساتھ ہی مصباح الحق اور یونس خان کے بین الاقوامی کریئر اپنے اختتام کو پہنچے، مصباح الحق پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے والے کپتان ہیں جبکہ یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے بنانے کا اعزاز حاصل ہے، ان دونوں کے علاوہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل نے بھی باضابطہ طور پر بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا، پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز ہارا،پاکستان کے حسن علی اپنی شاندار کارکردگی کے سبب آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ایک باولر کے طور پر سامنے آئے۔پاکستان نے اس سال پی ایس ایل فائنل اور انٹرنیشنل الیون کے میچوں کی میزبانی بھی کی جس کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی جانب اہم قدم ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply