اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں حوثی ملیشیاء کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت اور سعودی فورسز کی جانب سے مہلک ہتھیاروں سے لیس ڈرون (یو اے وی) کو کامیابی سے تباہ کرنے کو سراہا ہے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط …
پاکستان کی سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں حوثی ملیشیاء کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں حوثی ملیشیاء کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت اور سعودی فورسز کی جانب سے مہلک ہتھیاروں سے لیس ڈرون (یو اے وی) کو کامیابی سے تباہ کرنے کو سراہا ہے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں حوثی ملیشیاء کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بات انتہائی قابل تحسین ہے کہ سعودی فورسز نے مہلک ہتھیاروں سے لیس یو اے وی کو کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ملکی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرات کے خلاف برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔








