اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے عراق کے دارلحکومت بغداد میں 15جنوری کودہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 38 بے گناہ افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق حکومت اور پاکستانی کو دہشت گرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ پاکستان نے حملے …
پاکستان کی عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے عراق کے دارلحکومت بغداد میں 15جنوری کودہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 38 بے گناہ افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق حکومت اور پاکستانی کو دہشت گرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ پاکستان نے حملے میں جان افراد کے لواحقین،عراقی حکومت اور عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان دکھ اور غم کی سا گھڑی میں عراقی عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے اور اس لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔








