پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری عالمی منڈیوں میں غلبہ حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، کاشف اشفاق

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری اپنے جدید ڈیزائنوں اور معیار کے بل پر عالمی منڈیوں میں غلبہ حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اس سے برآمدات میں اضافہ میں نمایاں مدد کر سکتی ہے تاہم اسے برآمدات میں اضافے کے لئے مراعات اور سہولیات کے پیکیج کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے ندا …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری اپنے جدید ڈیزائنوں اور معیار کے بل پر عالمی منڈیوں میں غلبہ حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اس سے برآمدات میں اضافہ میں نمایاں مدد کر سکتی ہے تاہم اسے برآمدات میں اضافے کے لئے مراعات اور سہولیات کے پیکیج کی اشد ضرورت ہے۔

پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے ندا اعجاز کی سربراہی میں خواتین فرنیچر ڈیزنرز کے وفد سے پیر کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں فرنیچر کا شعبہ بری طرح نظرانداز رہا ہے، لکڑی کا کام کرنے والے کارکنوں کی جدید خطوط پر تربیت کے لئے اسے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی خصوصی توجہ اور برآمدات میں اضافہ کے لئے نئی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش کی اشد ضرورت ہے، فرنیچر کی برآمدات بہت کم تھیں لیکن اب اس کی ابتدا ہوچکی ہے اور جارحانہ مارکیٹنگ حکمت عملی کے ساتھ مختصر مدت میں برآمدات کو دوگنا کیا جا سکتا ہے۔

اگر حکومت فرنیچر مپنیوں کو مدد فراہم کرے تو برآمدات کا حجم اگلے پانچ سالوں میں 5 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لئے بڑے پیمانے پر کام کریں، پاکستان وافر وسائل سے مالا مال اور ہمارے لوگ بہترین صلاحیتوں سے آراستہ ہیں جو ملک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔