اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی اورسکول بچوں کی وین کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔ دفتر خارجہ …
پاکستان کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اورسکول بچوں کی وین کو نشانہ بنانے کی مذمت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی اورسکول بچوں کی وین کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا اور جمعہ کو ایل او سی پر نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی اور سکول وین کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی جس کے نتیجے میں ایک سویلین شہید اور چار بچے زخمی ہوئے۔








