نیویارک ۔ 11 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے اپنی جرات اور ثابت قدمی سے عدم برداشت کی ان قوتوں کو شکست دی ہے جو تشدد کے ذریعے اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنے کی خواہاں تھیں۔ انہوں نے یہ بات نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کو اقوام متحدہ کی طرف سے …
پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا استقبالیہ تقریب سے اپنے خطاب

مزید خبریں
نیویارک ۔ 11 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے اپنی جرات اور ثابت قدمی سے عدم برداشت کی ان قوتوں کو شکست دی ہے جو تشدد کے ذریعے اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنے کی خواہاں تھیں۔ انہوں نے یہ بات نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کو اقوام متحدہ کی طرف سے ”امن کا سفیر“کا اعزاز دینے پر ایک استقبالیہ تقریب سے اپنے خطاب میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح ملالہ نے انتہا پسندی کا سامنا کیا بالکل ایسے ہی ہمارے عوام ہمیشہ ان عناصر کو مسترد کرتے رہیں گے جو بابائے قوم کے ایک جدید، روادار اور ترقی پسند پاکستان کے ویژن کو چیلنج کرنے کی کوشش کریں گے۔








