اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی سخت مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں 11 معصوم کشمیری شہید ہوئے، اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے بلاامتیار طاقت کے استعمال سے شوپیاں اور انت ناگ کے علاقوں میں …
پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی سخت مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی سخت مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں 11 معصوم کشمیری شہید ہوئے، اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے بلاامتیار طاقت کے استعمال سے شوپیاں اور انت ناگ کے علاقوں میں کم ازکم 11 معصوم نہتے نوجوان جام شہادت کرگئے ہیں جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وحشیانہ کریک ڈاﺅن جاری ہے اور مظاہرین بالخصوص بچوں اور خواتین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جارہا ہے۔ انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی ہے۔یہ معصوم کشمیریوں کو سرنگوں کرنے اور دبانے کی ایک اور کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اس اقدام سے بھارتی چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔بھارتی ریاستی تشدد کا غیرانسانی اور بدنما چہرہ سامنے آیا ہے جو کئی دہائیوں سے کشمیریوں کے خلاف ایسی بربریت پر مبنی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان بار بار آواز اٹھا رہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایسے اقدامات دانستہ اور منظم طور پر کشمیریوں کے عزم کو توڑنے کی کوشش ہے تاہم ایسی بدنما کارروائیوں کے باوجود کشمیری عوام کے عزم کو شکست نہیں دی جاسکی۔








