اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):پاکستان کی انسدادِ منشیات میں کامیاب کارروائیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے پاکستان میں اقوامِ متحدہ ادارہ برائے منشیات و جرائم کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے انسدادِ منشیات میں پاکستان کو فرنٹ لائن ملک قرار دے دیا۔ٹرولر ویسٹر نے قرار دیا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کامیابیاں ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان منشیات کے خلاف فرنٹ لائن ملک ہے،افغانستان میں پوست اور ہیروئن …
پاکستان کی موثر انسدادِ منشیات کارروائیوں پر اقوام متحدہ کااعتراف

مزید خبریں
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):پاکستان کی انسدادِ منشیات میں کامیاب کارروائیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے پاکستان میں اقوامِ متحدہ ادارہ برائے منشیات و جرائم کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے انسدادِ منشیات میں پاکستان کو فرنٹ لائن ملک قرار دے دیا۔ٹرولر ویسٹر نے قرار دیا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کامیابیاں ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان منشیات کے خلاف فرنٹ لائن ملک ہے،افغانستان میں پوست اور ہیروئن کی جگہ مصنوعی منشیات کی لیبارٹریاں قائم ہو رہی ہیں
۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) نے انسدادِ منشیات سے متعلق اہم روڈ میپ بھی جاری کیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو منشیات کے خلاف جنگ میں اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا،منشیات کی سمگلنگ روکنے کےلئے عالمی برادری کا پاکستان کے ساتھ اشتراک ناگزیر ہے۔ٹرولز ویسٹر کے مطابق پاکستان نے ایک سال میں 365 میٹرک ٹن منشیات اور کیمیکل ضبط کیے،منظم جرائم کی بدلتی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان کا کردار اس لڑائی میں کلیدی ہے۔








