اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):خطے میں آفات سے نمٹنے کے لئے علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کے مقابلے کے لئے مؤثر لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 10واں وزارتی اجلاس 21 سے 22 جنوری تک این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ پاکستان کی میزبانی میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں ای سی …
پاکستان کی میزبانی میں اقتصادی تعاون تنظیم کا 10واں وزارتی اجلاس 21 تا 22 جنوری اسلام آباد میں ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):خطے میں آفات سے نمٹنے کے لئے علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کے مقابلے کے لئے مؤثر لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 10واں وزارتی اجلاس 21 سے 22 جنوری تک این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔
پاکستان کی میزبانی میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں ای سی او کے رکن ممالک کے وزراء اور سینئر حکام شرکت کریں گے جن میں پاکستان، ترکیہ، ایران، آذربائیجان، وسطی ایشیائی ممالک اور افغانستان کے وفود شامل ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد خطے میں آفات سے نمٹنے کے لئے علاقائی تعاون کو فروغ دینا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کے مقابلے کے لئے مؤثر لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔
اجلاس میں رکن ممالک کے مابین موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اور جامع حکمت عملی ترتیب دینے پر غور کیا جائے گا۔ وزارتی اجلاس سے قبل ہائی لیول ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہوگا جبکہ مرکزی وزارتی اجلاس 22 جنوری کو ہوگا جس میں مجوزہ اسلام آباد ڈیکلریشن پر غور اور اس کی منظوری متوقع ہے۔
پاکستان پہلی بار آفات کے تدارک کے حوالے سے ای سی او وزارتی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جو خطے میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں پاکستان کے قائدانہ کردار اور علاقائی سطح پر فعال کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان ای سی او خطے میں آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ، مؤثر اور پائیدار حکمت عملی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔








