پاکستان کی پہلی سٹیٹ آف فریڈم رپورٹ پیر کو جاری کی جائے گی
پاکستان کی پہلی سٹیٹ آف فریڈم رپورٹ پیر کو جاری کی جائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):پاکستان کی پہلی سٹیٹ آف فریڈم رپورٹ 2026 پیر کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی)میں باضابطہ طور پر لانچ کی جائے گی۔ ایونٹ کا اہتمام مشال پاکستان کے اشتراک سے کیا جائے گا جو نیو اکانومی اینڈ سوسائٹیز پلیٹ فارمز، ورلڈ اکنامک فورم کا کنٹری پارٹنر ادارہ ہے۔اسٹیٹ آف فریڈم رپورٹ پاکستان 2026 ملک کا پہلا جامع قومی جائزہ ہے۔
مشال پاکستان کی طرف سے تیار کردہ، رپورٹ میں عوامی ادراک کے سروے، ادارہ جاتی تجزیہ اور قومی اشاریہ کو ایک فریم ورک میں ملا کر سیاسی، سول، اقتصادی، ڈیجیٹل، قانونی اور سماجی آزادیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔یہ ثبوت پر مبنی تفہیم فراہم کرتا ہے کہ پاکستانی کس طرح اپنی روزمرہ کی زندگی میں آزادی کا تجربہ کرتے ہیں جس کے اہم موضوعات میں آئینی حقوق، انصاف تک رسائی، میڈیا اور معلومات، ڈیجیٹل رسائی، اقتصادی مواقع، سماجی شمولیت، اور اداروں میں عوامی اعتماد وغیرہ جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔
رپورٹ کا مقصد پاکستان میں آزادیوں، گورننس، شہریوں کو بااختیار بنانے ادارہ جاتی تاثیر اور جمہوری لچک کے بارے میں باخبر مکالمے کے لیے مقامی طور پر بنیاد، شواہد پر مبنی قومی بنیاد اور بینچ مارک قائم کرنا ہے جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ حقوق اور شمولیت میں پیش رفت کی پیمائش کرنا ہے۔ تقریب میں سینئر سرکاری حکام، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کار، ماہرین تعلیم، میڈیا رہنما، سول سوسائٹی کے نمائندے اور پالیسی ماہرین رپورٹ کے نتائج اور گورننس، ادارہ جاتی ترقی اور قومی ترقی پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔







