اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں پیر کو سرکاری عمارت پر خودکش حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خودکش حملہ اور فائرنگ کے نتیجہ میں40 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا تھا جبکہ دیگر کئی افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حملہ میں جاں بحق ہونے …
پاکستان کی کابل میں سرکاری عمارت پر خودکش حملے اور فائرنگ کی مذمت، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں پیر کو سرکاری عمارت پر خودکش حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خودکش حملہ اور فائرنگ کے نتیجہ میں40 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا تھا جبکہ دیگر کئی افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حملہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کا دعا گو ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے افغان بھائیوں اور حکومت کے ساتھ ہے۔ ہم مشترکہ دشمن دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے افغانستان کی کارروائیوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔








