پاکستان کی کابل میں صدارتی محل کے قریب عیدالضحیٰ کے اجتماع کے دوران حملے کی شدید مذمت عیدالضحیٰ کے پرمسرت موقع پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا زیادہ قابل مذمت ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،اس طرح کے بزدلانہ حملے دہشتگردوں کی شکست خوردہ نیت کی عکاسی کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کابل …
پاکستان کی کابل میں صدارتی محل کے قریب عیدالضحیٰ کے اجتماع کے دوران حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
پاکستان کی کابل میں صدارتی محل کے قریب عیدالضحیٰ کے اجتماع کے دوران حملے کی شدید مذمت
عیدالضحیٰ کے پرمسرت موقع پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا زیادہ قابل مذمت ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،اس طرح کے بزدلانہ حملے دہشتگردوں کی شکست خوردہ نیت کی عکاسی کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں صدارتی محل کے قریب عیدالضحیٰ کے اجتماع کے دوران راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام پارٹیوں پر زور دیا ہے کہ وہ افغان حکومت کی جنگ بندی پر عمل کریں، منگل کو وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کے پرمسرت موقع پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا زیادہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں ہم افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے بزدلانہ حملے دہشتگردوں کی شکست خوردہ نیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کابل میں سفارتی علاقے کے قریب افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے عیدالضحیٰ کے اجتماع میں تقریر کے دوران راکٹ فائر کئے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ طالبان نے پیر کو افغان حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی پیشکش مسترد کر دی تھی اور حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ قبل ازیں پیر کو طالبان جنگجو¶ں نے تین بسوں پر حملوں میں عیدالضحیٰ منانے کیلئے جانے والے 200 مسافروں کو نشانہ بنایا تھا۔








