پاکستان کی کابل کے سفارتی علاقے میں خود کش حملے کی مذمت، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان نے کابل کے سفارتی علاقے میں خود کش حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور عوام سے یکجہتی کااظہار کیاہے ۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کی اس کاروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کااظہار کرتے …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان نے کابل کے سفارتی علاقے میں خود کش حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور عوام سے یکجہتی کااظہار کیاہے ۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کی اس کاروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی دو ٹوک مذمت کااعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور عوام سے یکجہتی کااظہار کیا۔

Leave a Reply