اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں کمی اور کرنٹ اکائونٹ میں مثبت رجحان کو سراہتے ہوئے معاشی کارکردگی کو اعلی قرار دیا ہے۔ منگل کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ کے حوالہ سے ٹویٹ کئے گئے چارٹ پر ردعمل میں ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی کارکردگی بڑی اعلٰی ہے۔ انہوں نے کہا …
پاکستان کی کارکردگی بڑی اعلٰی ہے،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا سٹیٹ بینک کے کرنٹ اکاؤنٹ کے حوالہ سے ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں کمی اور کرنٹ اکائونٹ میں مثبت رجحان کو سراہتے ہوئے معاشی کارکردگی کو اعلی قرار دیا ہے۔ منگل کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ کے حوالہ سے ٹویٹ کئے گئے چارٹ پر ردعمل میں ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی کارکردگی بڑی اعلٰی ہے۔ انہوں نے کہا یہ ایک بہترین چارٹ جو (سرخ رنگ میں) پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے اور (ہرے رنگ یعنی ہمارے قومی رنگ میں) کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کے مثبت رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان انشاللہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔ واضح رہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں ایک چارٹ شیئر کیا ہے جس میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ کو سرخ جبکہ اس کے مثبت رجحان کو سبز رنگ میں دکھایا گیا ہے۔








