پاکستان کی کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے مختلف کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں 9 کمپنیوں کے کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز آخری مرحلے میں ہیں، پاکستان کی ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے مختلف کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا ویکسین کیلئے 100 ملین ڈالر …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں 9 کمپنیوں کے کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز آخری مرحلے میں ہیں، پاکستان کی ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے مختلف کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا ویکسین کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کئے ہیں اور ابتدائی مرحلے میں ایک کروڑ ویکسین میسر آئے گی۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ویکسین اگلے سال کے وسط تک دستیاب ہو گی، اس حوالے سے ہماری مختلف کمپنیوں کے ساتھ ایڈوانس بکنگ کیلئے بات چیت جاری ہے تاہم ابھی کس کمپنی سے ویکسین خریدنی ہے اس کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر پرائیویٹ سکولوں میں آئن لائن کلاسز کے آپشنز موجود ہیں، کئی بچے آئن لائن کلاسز کی سہولت استعمال کر رہے ہیں، سکولوں میں چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ 23 نومبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔