پاکستان کی 25 جولائی تک درآمدات 3.758 ارب ڈالر ہیں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی 25 جولائی تک درآمدات 3.758 ارب ڈالر ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس مہینے ہماری کل درآمدات 4.824 ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے، یہ تعداد ان شاء اللہ ہماری برآمدات اور ترسیلات زر سے کم ہوگی۔